سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹیسٹ کپتان کو پہلے اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کا مشورہ دے دیا۔
اظہرعلی پر تنقید کے تیروں کی بارش تیز ہوگئی، سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیسٹ کپتان کو پہلے اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کا مشورہ دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی قائد کیلیے پہلے خود پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، بابر اعظم کو بھی ففٹیز کو سنچری میں تبدیل اور فتح گرکارکردگی پیش کرنا چاہیے۔
شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو وسیم اور وقار بننا ہے کہ تو پھر مستقل مزاجی سے اچھی بولنگ کرنا ہوگی۔