انڈین پریمیئر لیگ میں موقع نہ ملنے پر نوجوان بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی۔
مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 27 سالہ کرن رادھے شیام نے خودکشی سے پہلے اپنے دوست کو فون کیا اور آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی آئی پی ایل میں موقع نہیں ملنے کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔
مذکورہ دوست نے اس حوالے سے کرن کی بہن کو اطلاع دی جس نے اپنی والدہ کو بتایا لیکن اس وقت کرن خودکشی کر چکا تھا۔
کرن رادھے کو بھارت میں ان کے بولنگ ایکشن اور جسامت کی وجہ سے جونیئر ڈیل اسٹین کہا جاتا تھا۔