خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔ اس میچ میں کپتان اظہر علی دونوں اننگز میں بیٹنگ میں ناکام رہے اور ایک موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا تاہم دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ میچ جیت گیا۔
پاکستان کی شکست پر سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کی ہے اور سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔
سابق فاسٹ بولر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔
Bhayya stay strong ?? in shaa allah we will bounce back Pakistan zindabad @AzharAli_ pic.twitter.com/vstVNmI4Ki
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) August 10, 2020
اس معاملے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اظہر علی کے ساتھ اپنی ایک خوشگواد موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کی اور کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ‘بھیا مضبوط رہیں،ہم باؤنس بیک کریں گے’۔
اب اس کے جواب میں اظہر علی نے لکھا ہے کہ ‘بھیا انشاء اللہ ، آپ ایک عظیم آدمی ہیں ‘۔
خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں سرفراز احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے اور میچ کے دوران انہیں ایک بار جوتے اور پانی لے کر گراؤنڈ میں بھیجا گیا تھا جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔