وسیم اکرم کے ناقابل یقین بیان نے سب کو دنگ کر ڈالا، جانیے تفصیلات

وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اولڈٹریفورڈ میں گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وسیم اکرم نے گھنٹی بجا کر کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔

سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی جانے والی تصویر میں وہ ایک ہاتھ میں گلوز پہنے بیل بجاتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اولڈ ٹریفورڈ کی یہ گھنٹی بجانا چاہتا تھا، اور آج ایسا کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

اینکر پرسن کامران خان نے خوشخبری سنا دی کاﺅنٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم اکرم روایتی انداز میں 5منٹ تک گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کر رہے ہیں۔

ایک اور پیغام میں سابق کپتان نے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet