سعودی عرب میں جی 20 ممالک کا کورونا وائرس کے متعلق اجلاس میں شاہ سلمان نے کیا اہم بیان دیا؟ جان لیں اس خبر میں

سعودی عرب میں شاہ سلمان کی زیر صدارت جی 20 ممالک کا اجلاس
سعودی عرب میں شاہ سلمان کی زیر صدارت جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں کوروناوائرس کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی 20 ممالک کے اجلاس میں کوروناوائرس کے انسداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے متاثرین کی صحتیابی کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہیں، وائرس سے عالمی تجارت اور معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دوست ممالک اور متعلقہ تنظیموں سے مل کر کام کررہے ہیں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔

شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف عالمی ادارہ صحت کے مکمل حامی ہیں، کورونا کے لیے مضبوط ویکسین تلاش کرنے کے لیے تعاون ہماری ذمہ داری ہے، ضروری طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کوششیں کرنی چاہیے، مہلک وائرس سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

سعودی فرمانراں نے مزید کہا کہ وبائی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے لیے عالمی سطح پر تیاریوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet