پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کو پاکستان آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی اب کوئی وجہ نہیں انگلینڈ پاکستان آ کر نہ کھیلے، پاکستان محفوظ ملک ہے، آ کر دیکھ لیں۔
میری اہلیہ غیرملکی ہیں وہ خود گاڑی چلا کرسب جگہ جاتی ہیں، پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک ہے، یہاں غیرملکی ٹیموں کو آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے آخری بار 2005ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کرکٹ کی دنیا کومضبوط پاکستان کی ضرورت ہے۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مانچسٹر میں ہونا ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن اس بار وہ ٹیسٹ دیکھنے نہیں جا سکیں گے۔