پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اہم اعلان، پی ایس ایل فائیوکے بقیہ میچز ڈانواں ڈول

 موجودہ حالات میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ چارمیچ نہیں ہوں گے
 پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہ آئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ فائیو میچ کرائے جائیں گے۔

ایک فرنچائز کی جانب سے یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ چارمیچ نہیں ہوں گے اور ملتان سلطانز کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گذشتہ ماہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو یقین دلایا تھا کہ بقیہ چار میچ کراکر ٹورنامنٹ نومبر میں مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو فرنچائز نے ابھی اتک اپنے بقایا جات ادا نہیں کئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس ان کی گارنٹی منی کیش کرانے کا آپشن موجود ہے۔جبکہ اگلے ماہ تمام چھ فرنچائز کو سالانہ فیس دوبارہ ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے ڈیجیٹل حقوق ایک ویب سائٹ کو دیئے تھے۔ وہ ویب سائٹ اب دیوالیہ ہوچکی ہے اور اسے پی سی بی کے بھی کروڑوں روپے ادا کرنا ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet