پاکستان نے اپنا ایک اور قیمتی اثاثہ کھو دیا،سابق اولمپیئن ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق اولمپیئن ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں موٹر سائیکل پر سوار سابق اولمپیئن اسد ملک کو تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

ٹریفک حادثے میں اسد ملک کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوئیں جن کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

79 سالہ اسد ملک ٹوکیو اولمپکس 1964 کا سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے اور اس کے علاوہ وہ میکسیکو اولمپکس 1968 کا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم میں بھی تھے۔

سابق اولمپیئن میونخ اولمپکس 1972 کا سلور میڈل، جکارتہ کی ایشین گیمز 1962 کا گولڈ میڈل، بنکاک میں ہونے والی ایشین گیمز 1966 کا سلور میڈل اور بنکاک میں ہی ہونے والے ایشین گیمز 1970 کا گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اس کے علاوہ جب پاکستان نے 1971 میں پہلا ہاکی ورلڈ کپ جیتا تو اس وقت اسد ملک ٹیم کے نائب کپتان تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet