انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیےہیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہین۔
انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ان کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی،عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet