چین کی کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی؟ دنیا حیران

چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آہستہ آہستہ کامیابی حاصل کررہا ہے
چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آہستہ آہستہ کامیابی حاصل کررہا ہے، چین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 47 نئے کیسز کے سامنے آنے کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئیں۔

چین میں کوروناوائرس کے مجموعی طور 81 ہزار 218 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 73 ہزار 650 ہے۔ جبکہ چین میں ملک وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4 ہزار287 ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے بعد کووِڈ نائنٹین کی ہلاکت خیزی کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، اموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 422,945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔

البتہ اس ضمن میں چین آہستہ آہستہ کامیابی حاصل کررہا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں کافی حد تک وائرس پر قابو پالیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet