ڈیوڈ وارنر ایک بار پھر بڑے ٹورنامنٹ سے باہر، مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر خاندانی وجوہات اور زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کے سبب انگلش کرکٹ ٹورنامنٹ ”دی ہنڈرڈ“ سے باہر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ میں ”سدرن بریو“ کے ساتھ ”دی ہنڈرڈ“ کے افتتاحی سیزن میں حصہ لینے کیلئے پرجوش تھا مگر بہت سوچ بچار کے بعد سب سے پہلے اپنی فیملی کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو سدرن بریو کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار برطانوی پاونڈز میں خریدا گیا تھا تاہم اب ان کی جگہ ہم وطن مارکو س سٹوئنس ٹیم کا حصہ بنیں گے، دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ جولائی 2020ءمیں شروع ہونا ہے البتہ کرونا وائرس کے باعث ایونٹ کے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet