پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچزاسٹیڈیم میں دیکھنے سے محروم رہ جانے والے شائقین کو رقم واپس کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو رقم واپس کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل)کے میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے سے محروم رہ جانے والے شائقین کو 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کی رقم واپس کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی ایس ایل ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے شروع ہوا تھا،پہلے مرحلے میں بارش سے متاثرہ راولپنڈی کا میچ اورکورونا وائرس کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر ہونے والے 5 میچز کی ٹکٹیں ری فنڈ ہورہی ہیں ۔

پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کی مد میں شائقین کو ایک کروڑ روپے لوٹا دیے گئے۔ پی ایس ایل 2020 کے میچز کی ٹکٹوں کی واپسی شروع۔ پی ایس ایل ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کرانیوالے شائقین کو رقم ری فنڈ کردی گئی۔

پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی ایک ہفتے میں اب تک 27 ہزار 539 ٹکٹیں واپس کرچکا ہے جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ، 65 ہزار 300 روپے بنتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل ٹکٹ ری فنڈز کے پہلے روز ایک کروڑ ، دوسرے روز 55 لاکھ، تیسرے روز 43 لاکھ 88 ہزار، چوتھے روز 32 لاکھ 61 ہزار، پانچویں روز 22 لاکھ 66 ہزار اور چھٹے روز 16 لاکھ 34 ہزار سے زائد رقم شائقین کو واپس کی گئی ۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹس ری فنڈ کا پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا پھر6 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں فائنل کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet