انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ، اہم بیٹسمین ان فٹ

انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ، اہم کھلاڑی ان فٹ
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ چوٹ لگنے کے باعث تین ہفتوں کیلئے کھیل سے باہر ہوگئے ہیں۔

 پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر چھوٹ آئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ ڈربی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کریں گے اور وہ دوسرے 4روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا امید ہےخوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet