انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول کو آرسنل نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا

لیور پول کو آرسنل نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا
انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیمپئن ٹیم لیور پول کو آرسنل نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کردیا۔ 9 نمبر ٹیم آرسنل نے 2-1 کے مقابلے میں لیور پول کو شکست دی۔

ٹیموں کے کھلاڑی ابرنلے اور وانڈرر کے درمیان پورے میچ کے دوران فُل اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا، جسے مداحوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ کھیل کا پہلا ہاف 1-1 پر ختم ہوا تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ چیمپئن ٹیم یہ میچ ہارنے والی ہے۔

کھیل کے بتیس اور پھر چوالیس منٹ کے گول نے حیران کن جیت آسان بنائی۔ اسٹارز سے جڑی ٹیم لیورپول کی طرف سے واحد گول مین نے بیسویں منٹ پر کیا۔ کھیل میں لیور پول کی جان محمد صلاح کا جادو نہ چل سکا، جس پر ان کے مداح نہایت مایوس رہے۔

دوسرا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ وولور ہیمپٹن وارنڈرر اور برنلے کے میچ میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود فرسٹ ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ چھہترویں منٹ جمی نیز نے بال کو جال میں ڈال کر تگڑی ٹیم برنلے کو بڑا چیلنج دے دیا۔ مقررہ وقت تک وولو کی برتری برقرار رہی، انجری ٹائم کے آخری منٹ غلطی پر برنلے کو پنلٹی ملی، وُوڈ نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو ہار سے بچایا۔

مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہوٹسپر نے اپنے ميچز جيت لئے۔ اٹالين ليگ ميں کرسٹيانو رونالڈو کی ٹيم ميچ نہ جيت سکی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن ایس او پیز کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہ تھی، جس کی وجہ سے وہ یہ شاندار فٹبال کھیل کا وہ لطف نہ اٹھا سکے، جو ماضی میں اس میدانوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet