بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کا آغاز اکیس نومبر سے ہوگا اور میزبان ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی۔
فیفا شیڈول کے مطابق 21 نومبر سے 2 دسمبر تک روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے، دو سیمی فائنل 13 اور چودہ دسمبر جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
? 2022 #WORLDCUP MATCH SCHEDULE ?
? It all starts in Qatar on Monday 21 November 2022 ?
?️? https://t.co/tIvYvRoy5j pic.twitter.com/yQvgGczszK
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 15, 2020
شیڈول کے مطابق گروپ راؤنڈ کا پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے، دوسرا شام چار ، تیسرا 7 اور آخری میچ دس بجے شروع ہوگا۔
گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے کھیلے جائیں گے۔ تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی قطر کرے گا، اس ضمن میں وہاں کی حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔