انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کیخلاف بڑا ایکشن، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر
بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے بنائے بائیو سیکیور رولز کی خلاف ورزی پر سب سے معذرت کی ہے۔اپنے بیان میں پیسر کا کہنا ہے کہ ان کی غلطی کی وجہ سے وہ خود، سب کھلاڑی اور سپورٹنگ اسٹاف مشکل میں پڑے ہیں۔

جوفرا آرچر نے کہا کہ اپنی حرکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے نقصانات کو قبول کرتا ہوں اور ان سب لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کو یہ جان کر برا لگا۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے سے محروم ہوجانے کا بہت دکھ ہے، اس فعل سے دونوں ٹیموں کے لیے رسک پیدا ہونے پر شرمندہ ہوں اور دوبارہ ایسا نہ کرنے کا سب کو یقین دلاتا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet