ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر دوسری بیٹی کے باپ بن گئے۔
قومی کرکٹر محمد عامر نے دوسری بیٹی کا نام منسا رکھا ہے جب کہ بچی کی ولادت لاہور کے نجی اسپتال میں ہوئی۔
محمد عامر نے کہا میں بیٹی ہی چاہتا تھا اور اللہ کا شکر ہے کہ یہ خواہش پوری ہو گئی، بیٹیاں گھروں کی رونق اور والدین کیلیے باعث برکت ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے اہلیہ کی دیکھ بھال کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی۔