میری کوشش یہی رہتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھوں: شان مسعود

ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود
ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے، حریف ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اب ہم ڈربی میں ٹریننگ کریں گے۔

اپنے ویڈیو کانفرنس میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہوٹل، گراونڈ دونوں قریب اور بائیو سیکور ماحول میں ہیں، ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں سوچ بلند رکھنی چاہیے، میری کوشش یہی رہتی ہے کہ غلطیوں سے سیکھوں۔

 کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا مقصد ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا ہے، حریف سائیڈ کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا ضروری ہے، دو ہفتے میں ہم سب کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی 3ہفتے باقی ہیں انگلینڈ میں مزید کرکٹ دیکھنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وورسٹر میں قومی ٹیم کا دو روزہ انٹر اسکواڈ میچ ڈرا ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر روانہ ہوئی تھی، آج ڈربی پہچنے کے بعد قومی ٹیم نے آرام کیا اور جلد پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet