شعیب اختر کو امتیابھ بچن کی صحتیابی کے لیے دعا کرنا مہنگا پڑ گیا, جانیے تفصیلات

شعیب اختر
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امتیابھ بچن ، انکے بیٹے ابھیشک بچن، انکی بہو ایشوریہ اور پوتی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،

جس حوالے سے انکے مداح انکی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں، انکے مداحوں میں پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی شمار ہوتے ہیں، انہوں نے بھی امتیابھ بچن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ ’’امیت جی ! میری دعا ہے کہ آپ جلد از جلد صحت یاب ہوجائیں ‘‘۔

 شعیب اختر کے اس پیغام پر بھارتی انتہاء پسند بھی میدان میں آگئے ، اور پاکستانی کرکٹر کو سخت تنقید کا نشاننہ بنا ڈالا، ایک انتمان نامی شخص نے پیغام کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں، ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں ‘‘۔

بھارتی انتہاء پسند کی بات سن کر شعیب اختر سے بھی رہا نہ گیا اور اسے بڑے تحمل سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’سننے والی اوپر والے کی ذات ہے، کیا پتا کس کی سن لے، آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا، خدا آپ پر رحم فرمائے‘‘۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet