ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو لڑکی کے روپ میں ڈھال دیا، نئی ویڈیو منطرعام پرآگئی

 شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے سے دور
عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا دلچسپ انٹرویو کیا۔

2010ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایک دوسرے سے دور اپنے اپنے ملکوں میں موجود ہیں، ثانیہ اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

لاک ڈاؤن کے دوران شعیب ملک فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک چیٹ شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس کی پانچویں قسط میں شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مدعو کیا اور اُن سے ڈھیر سارے دلچسپ سوالات کیے جن کے ثانیہ مرزا نے خوبصورت انداز میں جوابات دیئے۔

چیٹ شو کے دوران ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے بیٹے اذہان کی بھی ملاقات کروائی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان کے بالوں کی چٹیا بنی ہوئی تھی ۔

اذہان کے اسکرین پر آتے ہی شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ سے سوال کیا گیا کہ اذہان کو لڑکی کیوں بنایا ہوا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس کے بال بہت لمبے ہو گئے ہیں اس لیے اس کی پونی بنائی ہوئی ہے ۔

اس دوران شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو اُس کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ۔

انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے ثانیہ کو ازہان کے ساتھ انگریزی بولنے پر بھی ٹوکا۔

ثانیہ مرزا اذہان کے ساتھ انگریزی میں بات کر رہی تھیں جس پر شعیب ملک نے کہا کہ اس سے مادری زبان پنجابی میں بات کرو، اذہان کو گورا بنایا ہوا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet