ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح

ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح
ساؤتھ ہمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ہوم ٹیم انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے کورونا وبا میں کرکٹ کی بحالی کو یادگار بنا دیا۔

ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں میزبان بلے بازوں کو دباؤ میں رکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔

انگلینڈپہلی اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوئی تو ویسٹ انڈیز نے 318 رنز جوڑ کر 114 رنز کی برتری حاصل کی، خسارے کو پورا کرکے بڑا اسکور کرنا میزبان بلے بازوں کے لیے کٹھن امتحان ثابت ہوا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 313 پر چلتی بنی۔

مہمان ٹیم کو 200 رنز کا ہدف ملا جو بظاہر آسان نظر آ رہا تھا تاہم آرچر اور ووڈ نے 27 رنز پر ابتدائی تین بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اسکور کو چیلنجنگ بنا دیا۔

بلیک ووڈ حریف بالرز کے سامنے ڈٹ گئے اور 95 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا، ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کے پانچویں روز حاصل کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet