لیول 2 کرکٹ کے کوچ عمران خٹک زندگی کا پہیہ چلانے کے لیے ٹیکسی چلانے لگے ۔
پی سی بی لیول 2 کوچ عمران خٹک ان لوگوں میں شامل ہیں جن کا کورونا نے روزگار چھین لیا ہے، وہ لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے ۔
عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ کرکٹر وہاب ریاض، سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کرکٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کرچکا ہوں ۔
عمران خٹک نے بتایا کہ زندگی کا نظام اچھا چل رہا تھا کہ کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دیں اور حالات نے اب ٹیکسی چلانے پر مجبور کردیا ہے۔
کوچ عمران خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کی جائے، اس سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار بحال ہوگا۔