انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاس کے وقت دلچسپ واقعہ، ویڈیو ضرور دیکھیں

 ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور انگلش کپتان بین اسٹوکس
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں لیکن ٹاس کے وقت دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کورونا کی ایس او پیز بھول گئے۔

کورونا وائرس کے سبب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایس او پیز کے تحت پہلا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، ٹاس کے وقت ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کرونا ایس او پیز بھول گئے اور مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔

جیسن ہولڈر کی جانب سے ہاتھ آگے بڑھایا گیا تو انگلش کپتان بین اسٹوکس محتاط تھے انہوں نے ہاتھ کے بجائے کہنی آگے کردی پھر دونوں کھلاڑی مسکرانے لگے، اس دلچسپ صورتحال کو ٹی وی پر دیکھ کر شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز نے گھٹنے کے بل بیٹھ کرامریکا میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد یہ پہلی کرکٹ سیریز ہے جو انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق فیلڈ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، گلے نہیں ملیں گے اور نہ ہی پہلے کی طرح وکٹ لینے کے بعد جشن منایا جائے گا۔

علاوہ ازیں گیند کو تھوک سے چمکانے پر بھی پابندی ہے اور بولرز امپائر کو سویٹر کیپ بھی نہیں پکڑواسکتے اور اسے باؤنڈری لائن کے باہر رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بھی انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet