انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ سے بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ساوتھ ہیمٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کی عدم دستیابی میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ورلڈکپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس سنبھالیں گے۔
جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلیں جائیں گے۔
آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں سیاہ فام لوگوں سے یکجہتی کے طور پر اپنی شرٹ کے کالر پر سیاہ فام لوگوں کی حمایت میں بیج لگائیں گی۔
ویسٹ انڈیز نے اس یکجہتی کا پہلے اعلان کیا تھا لیکن بعد میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی ایسے بیجز لگانے کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کورونا وائرس کے باعث تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلی جائے گی۔
اس سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔