کورونا وائرس بحران کے باعث بند دروازوں کے پیچھے بنا شائقین کے کھیلی جانے والے اپنی نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کا مصنوعی شور اسٹیڈیم میں استعمال کیا جائے گا۔مصنوعی تماشائیوں کاشور اور میوزک چلانے کے حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق مصنوعی شور لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے پرانے میچز کی آڈیوز کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ کیا جا رہا ہے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل آٹھ جوالائی سے دی روز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا۔