پنجابی میں ’’آئی لو یو‘‘ کہو، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو بڑے امتحان میں ڈال دیا

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور اہلیہ ثانیہ مرزا
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پنجابی میں’’آئی لو یو‘‘ کہنے کی فرمائش کرکے انہیں امتحان میں ڈال دیا۔

کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر انٹرویو کرتے ہوئے ان سے کئی دلچسپ سوال کئے، اس دوران ایک جواب نہ ملنے پر بطور سزا انہوں نے ثانیہ مرزا کو یہ مطالبہ کرکے مشکل میں ڈال دیا کہ پنجابی میں ’’آئی لو یو‘‘ کہو۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ اسی تواڈے نال پیار، شعیب ملک نے ٹوک دیا کہ 10 یا 12 لوگ نہیں،شادی کو 10 سال ہوگئے، اتنی سی ایک لائن بھی نہیں سیکھی، اس کے بعد ثانیہ نے دوسری کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مینوں تواڈے نال پیار کیتا۔

شعیب ملک نے کہا پنجابی کی دھجیاں بکھیر دیں،ثانیہ مرزا نے ایک اور ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا مینوں تواڈے نال عشق کیتا، شعیب ملک نے کہا بس کریں، آپ کو پنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے، اس کے بعد آل راؤنڈر نے خود ہی بتایا کہ مینوں تواڈے نال محبت اے کہو، جس کے بعد ثانیہ مرزا نے یہ جملہ دہرا دیا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet