لاہور قلندرز نے ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز کر دیا

 لاہور قلندرز
‏پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے ایک اور منفرد اقدام کرتے ہوئے ورچوئل ہائی پرفارمنس سینٹر کا آغاز کر دیا۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ابھی اسی صورت حال میں رہنا ہے، سب کام آن لائن ہو رہے ہیں تو ورچوئل ہائی پر فارمنس سینٹر کا کام بھی ممکن ہے۔

عاطف راناکا کہنا ہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیاں شروع نہیں کر سکتے تھے، ابھی اسی صورت حال کے ساتھ چلنا ہے، اس لیے ورچوئل کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندرز کے دیگر منفرد کاموں کی طرح ورچوئل ٹریننگ بھی کامیاب ہو گی، قلندرز کے سکندر کا انتخاب ہو چکا تھا اور اب انہیں فارغ نہیں بٹھایا جا سکتا تھا۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ قلندر کے سکندر پروگرام کے کھلاڑیوں کو سلیبس کے مطابق پڑھایا جائے گا، پہلے 8 بولرز کی ویڈیوز کے ذریعے ٹیکنیکل اسسمنٹ کی گئی اور اینالسٹ کے ساتھ مل کر اس اسسمنٹ کے مطابق ٹپس دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 16 ہفتوں میں پروگرام مکمل ہو گا جس میں بیٹنگ، اسپن بولنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کی ورچوئل ٹریننگ بھی دیں گے اور جونہی حالات کنٹرول ہوں گے کھلاڑیوں کو میدان لایا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet