انتظار کی گھڑیاں اب بس ختم، ’حلیمہ سلطان‘ نے پی ایس ایل کے شائقین کو خوشخبری سنادی

’حلیمہ سلطان‘ نے پی ایس ایل کے شائقین کو خوشخبری سنادی ہے
شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے لیے جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا۔

چند روز قبل ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹس شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا تھا کہ ‘ اگر ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہو جائیں تو؟’۔

جس پر پاکستانی مداحوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور سب نے ہی کہا کہ ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔

ایسے میں اب ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ اسراء بلجیک نے بھی پشاور زلمی میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 

اسراء بلجیک نے ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’میں بہت جلد آپ کو ایک اچھی خبر سناؤں گی۔‘ 

بعدازاں جاوید آفریدی نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر شکریہ کا جواب بھی دیا۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet