پی ایس ایل 5 کےسیمی فائنل اور فائنل میچز کا انعقاد کب اورکہاں؟ شائقین کے لیے خوشخبری آگئی

احسان مانی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ءکے بقیہ میچز رواں سال نومبر میں منعقد کرانے پر سوچ بچار شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کی جنرل کونسل کے آٹھویں آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیزن فائیو کے بقیہ میچز اور دیگرمعاملات پر تفصیلی سوچ بچار کیا گیا۔

اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ پی ایس ایل 2020ءکے بقیہ 4 میچوں کا نومبر میں انعقاد پہلی ترجیح ہے۔

اجلاس میں کورونا کے بعد کی صورت حال کو بھی مدنظر رکھا گیا کیونکہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بقیہ میچز مزید تاخیر کا شکار بھی ہوسکتے ہیں تاہم پی سی بی اور تمام لیگ کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے پی ایس ایل کی طویل مدتی نشو و نما کو یقینی بنانے اور مالی استحکام پیدا کرنے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

پی سی بی اور فرنچائزز نے پی ایس ایل ڈیپارٹمنٹ اور ٹیموں کے درمیان باقاعدہ رابطے کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد لیگ سے متعلق مختلف آپریشنل اور سٹریٹجک امور پر مشاورت کے عمل کو تیز اور بہتر بنانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ آج گورننگ کونسل کا اہم اجلاس تھا جس میں سب کا مشترکہ ایجنڈا پی ایس ایل کا مستقبل اور اس کی فلاح تھا، پی ایس ایل کا مستقبل پی سی بی اور تمام فرنچائزز کیلئے اہم ہے لہٰذا سب مل کر اسے ایک بڑا اور مضبوط برانڈ بنا کر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

احسان مانی نے شرکاء کو بتایا کہ پی سی بی اور فرنچائزز نے تمام زیرالتواءمعاملات کو مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں شامل پی ایس ایل کے تمام فریقین کو فائدہ ہو اور وہ ترقی کی منازل اسی طرح طے کرتے رہیں تاکہ کرکٹ کا مستقبل روشن رہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet