یونس خان نے گرانٹ فلاور کی گردن پر کیوں چھری رکھ دی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

یونس خان اور گرانٹ فلاور
قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا ہے کہ میرے مشوروں سے تنگ آکر یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یونس خان کا کیریئر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔ سابق کپتان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔

برسبین میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے میرے مشوروں سے بہت زیادہ اختلاف کیا۔

نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے میری گردن پر چھری رکھ دی،پاس ہی موجود مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet