کورونا وائرس کا شکار شاہد آفریدی کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی
قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، آفریدی میں گزشتہ ماہ 13 جون کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اپنی صحتیابی سے متعلق آگاہ کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، اللہ کا شکر ہے میری اہلیہ اور بیٹیاں اقصیٰ اور انشا نے کرونا کے سابقہ مثبت نتائج کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرائے اور وہ منفی آئے ہیں۔

سابق کپتان نے مداحوں کی جانب سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے متوسط طبقے کی مدد کے لیے بھی پیش پیش رہے، ان کی جانب سے غریبوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا تھا۔

آفریدی پانچویں کرکٹر تھے جو کرونا میں مبتلا ہوئے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سولو نقویتی اور سابق اوپنر توفیق عمر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

اپریل میں پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کا 50 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئے تھے ، جبکہ اسکاٹ لینڈ کے ماجد حق نے بھی بتایا تھا کہ وہ کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet