سندھ حکومت کی جانب سے بلدیہ شرقی میں کرپٹ افسران کی ڈیمانڈ میں اضافہ

سندھ حکومت کی جانب سے بلدیہ شرقی میں کرپٹ افسران کی ڈیمانڈ میں اضافہ

کراچی( رپورٹ :فرقان فاروقی)حکومت سندھ کے آشربآد سے بلدیہ شرقی میں17گریڈ کے ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی کو سندھ گورنمنٹ اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کے آشربآد سے بلدیہ شرقی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ تعنیاتی مشکوک معلوم ہونے لگی,جب کہ بلدیہ شرقی میں بجٹ آفسر کی کوئی سیٹ ہی موجود نہیں ہےبلدیہ شرقی کا یہ بھی ایک عظیم کارنامہ ہے کہ پورے بلدیہ شرقی میں صرف ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ کی ہی سیٹ ہے , بلدیہ شرقی کی لیبر یونین کو بھی ان کرپٹ ڈایکٹران سے تحفظات ہے,بہت جلد بلدیہ شرقی کی لیبر یونین کرپٹ افسران کے خلاف اپنا کردار ادا کریں گی,
موصوف ڈاکٹر آصف رضوی صاحب ڈائریکٹر کونسل رہتے ہوئے یورپ بھی گھوم آئے,
کونسل میں رہتے ہوئے موصوف بارہا نت نئی گاڑیاں اور دیار غیر کے مزے لوٹنے میں بھی مصروف نظر آتے رہے,

باخبرزرائع کے مطابق بلدیہ شرقی میں تعینات 17گریڈ ڈائریکٹر نے یورپ ٹور کے بعد ہی گریڈ 18 میں پرموشن لیا اور ساتھ ہی ساتھ کالا پیسہ خرچ کر کے اپنا کیڈر ڈائریکٹر کونسل سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ کروالیا,
ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ بلدیہ شرقی ڈاکٹر آصف رضوی کسی تعارف کے محتاج نہیں اگر ان کو کرپشن کنگ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا,
بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے سب سے قریبی ساتھیوں میں شمار ڈاکٹر آصف رضوی کا ایک نیا کارنامہ مورخہ 30-06-2020 کی خبر آپ ہماری ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں, جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ آئی فون اور سام سنگ جیسے بڑے موبائل بجٹ میں آئے لوگوں کو تقسیم کئے گئے,مزے کی بات یہ بھی ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ ڈاکٹر آصف رضوی جن کے زریعے پورا بجٹ تشکیل دیا گیاوہ بجٹ کو چھوڑ کر مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروف نظر آتے رہے, فیصلہ اب اعلی حکام ہی کر سکتے ہے کہ شہر کراچی کی دوسری بڑے ڈسٹرکٹ میں ڈائریکٹر بجٹ کیوں موجود نہیں ہے اور یہ تعیناتی کس کے کہنے پر ہوئی یاد رہے میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے بعد سے ہر کماؤ پوت ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ
محکمہ بلدیات سندھ کے بعض افسران مبینہ طور پر ملوث ہیں جس کے باعث انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ کی جانے والی جعلسازی کے باوجود تحقیقات اور کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں