کرونا وائرس: زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز ملتوی

 زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز ملتوی
کرونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ سیریز زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ہونا تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں انگلینڈ میں موجود ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet