ٹریننگ ورکشاپ بعنوان “ذہنی امراض و انکا تعارف”

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی نفسیاتی ہسپتال میں” ذہنی امراض اور ان کا تعارف ” کے عنوان سے ایک ٹرنینگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ٹریننگ ورکشاپ سے ماہر نفسیات

شعیب احمد, سید خورشید جاوید , ڈاکٹر اختر فرید صدیقی اور بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید مبین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر چار بالغ افراد میں سے ایک اور ہر دس بچوں میں سے ایک جو دماغی امراض میں مبتلا ہے .

اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی اور نفسیاتی امراض پر بات ہو رہی ہے . ذہنی اور دماغی بیماری کے دور رس سماجی اور معاشرتی اثرات ہوتے ہیں یہ بات بھی درست ہے کہ غربت , بیروزگاری اور دیگر سماجی مسائل سے بھی ذہنی توازن خراب اور آدمی ذہنی طور پر بیمار ہوتا ہے اس کے علاج کے لئے بھی ماہرین نفسیات کو ہی کردار ادا کرنا ہوتا ہے جہاں تک نفسیاتی امراض کا تعلق ہے اس سے کوئی بھی مستثنی نہیں ہے یہ کسی کو بھی ہو سکتا ہے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں البتہ علاج معالجے میں دیر نہیں کریں .تقریب کے اختتام پر حاضرین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں