محمد عرفان نے اپنی ناراضگی کا اظہار سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں کہ میرا کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے۔
Some social media outlets have been spreading a baseless fake news about my death in a car accident. This has disturbed my family & friends beyond words, and I have been receiving endless calls on this. Please refrain from such things. There was no accident and we are well.
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) June 21, 2020
میرے انتقال کی خبروں سے میرے اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے اور وہ سب پریشان ہیں، میرا کوئی کار ایکسیڈنٹ نہیں۔
پاکستانی فاسٹ باولر نے اپنی موت سے متعلق چلنے والی خبروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا۔
واضح رہے پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عرفان کا انتقال ہوا ہے، جس کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جسے صارفین و مداحوں کی جانب سے فاسٹ باولر محمد عرفان کی موت کی خبر سمجھا جارہا ہے۔
The PCB is grieved at the passing away of Mohammad Irfan, a former member of our national deaf team who played 12 international matches. Our thoughts and prayers are with his friends and family.https://t.co/BYt96FY7JH
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 21, 2020
قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔
مزید جانیے: پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال، پی سی بی کا اظہار افسوس
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عرفان کے انتقال کی تصدیق کی اور ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عرفان نے 12 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کئی عرصے تک کرکٹ کھیلتے رہے اور وہ 2007 میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔