خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسپنر نظم الاسلام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل مشرفی مرتضیٰ نے سوشل میڈیا پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ تمام افراد سے درخواست ہے کہ وہ دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہو جاؤں۔
اپنی پوسٹ میں مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ہم سب کو مزید محتاط ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بنگلا دیش میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر پر رہیں۔ میں بھی گھر پر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مشرفی مرتضیٰ بنگلا دیش میں رکن اسمبلی بھی ہیں۔
دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹڑ نفیس اقبال نے میڈٰیا کو بھیجے گئے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں کرونا وائرس کا شکار ہوں۔ کچھ دنوں سے مجھے بخار تھا۔ ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ میرے اندر کرونا موجود ہے