شعیب ملک اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے وقت، اجازت مل گئی

شعیب ملک نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔
آل راؤنڈر شعیب ملک قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شعیب ملک کورونا کے پیش نظر فیملی سے ملاقات نہیں کرسکے اس لیے وہ پہلے فیملی سے ملاقات کریں گے اور پھر 24 جولائی کو انگلیںڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شعیب ملک نے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پانچ ماہ سے اپنے اہلخانہ سے نہیں مل سکے ہیں، کرونا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک کی اہلیہ اور بیٹے سے ملاقات نہیں ہوئی۔

گزشتہ دنوں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے والد کو یاد کررہا ہے جن سے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں مل پایا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ ہوگی دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی اور ون ڈے، ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے، دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جس میں سرفراز احمد، فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet