قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بلدیہ شرقی کے افسران کے گرد گھیرا تنگ ,

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بلدیہ شرقی کے افسران کے گرد گھیرا تنگ ,

کراچی(فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدے پر فائز ایم کیو ایم لندن گروپ سے تعلق رکھنے والے بلدیہ شرقی کے ملازم اضفر حسین اور ان کی ٹیم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا تنگ,
اضفر حسین اور ان کی ٹیم نے زمینی خدا بن کر لوگوں کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے یہ وہ بھول گئے تھے,باخبر زرائع کے مطابق بلدیہ شرقی کے حساس عہدے پر فائز بہت سے افسران کا ایم کیو ایم لندن سے رابطہ ہے اور تو اور اضفر حسین اور ان کے مخصوص ساتھی کروڑوں روپے لندن اپنے قائد کو بطور نذرانہ کی ادائیگی کرتے رہے ہیں اضفر حسین جو بلدیہ شرقی کے ایک اہم عہدے پر فائز تھے اس کے علاوہ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے بھی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اضفر حسین کے قانون کی گرفت میں آتے ہی بلدیہ شرقی کے بہت سے اعلی افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہےبا خبر زرائع کے مطابق اضفر حسین کے دیرینہ ساتھی اختر ماما, راشد فیاض,و دیگر ساتھیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا تنگ ہونا شروع ہو گیا ہے,یاد رہے اس سے قبل بلدیہ شرقی کے ایک ملازم عادل انصاری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی,قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ اب انشاء اللّٰہ سندھ میں قوم پرستی کی آڑ میں دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف آ آپریشن شروع ہوگا جس میں دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا جائے گا ۔اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اور سیاسی پشت پناہوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں