گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرکٹر حسن علی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ سڑک پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔
ان ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑی بھی نظر آرہے تھے جب کہ ان ویڈیوز پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے حسن علی پر ہونے والی تنقید پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنانا حیران کن ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی ایسے ہی مزاج کے انسان ہیں، ان کا یہی انداز انہیں کرکٹ میں بھی مدد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ حسن علی ان دنوں کمر کی انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے 2 گھنٹوں پر محیط آن لائن ری ہیب سیشن میں شرکت کی تھی۔
اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ میں واپسی تک حسن علی کی مالی معاونت جاری رکھے گا، پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کےباعث کیا گیا۔