کورونا کے مبتلا شاہد آفریدی کے وینٹیلیٹر پر چلے جانے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے وینٹیلیٹرپر چلے جانے کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، اس حوالے سے جب شاہد آفریدی کے ترجمان نصراللہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی خیریت سے ہیں۔
نصراللہ نے کہا کہ شاہد آفریدی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں شاہد آفریدی گھر پر آرام کر رہے ہیں۔