ضلع وسطی کے منظور نظر ٹھیکیدار جاوید علی ضلعی انتظامیہ سے زیادہ طاقتور

کراچی(رپورٹ۔طحہٰ خلیل )ضلع وسطی کی چارجڈ پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصولی کا افسوسناک سلسلہ تاحال جاری ،چیئرمین ضلع وسطی کے منظور نظر ٹھیکیدار جاوید علی نے قوانین کو روندتے ہوئے اپنی مرضی کی فیسیں وصول کرنی شروع کردیں.ضلع بھر کی مرکزی شاہراوں ،فٹ پاتھ ،نالے ،پبلک پارکس کے سامنے بھی چارجڈ پارکنگ مافیا نے غیرقانونی طور پرسائیٹ بنا لی ہیں اور عوام سے مقرر کردہ فیس سے زائد کی جبری وصولی جا ری ہے.تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے چارجڈ پارکنگ ٹھیکیدار جاوید علی جو کہ چیئرمین ریحان ہاشمی کے انتہائی قریبی ساتھی بھی جانے جاتے ہیں مذکورہ ٹھیکیدار نے محکمہ جاتی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں ضلع بھر کی تمام چارجڈ پارکنگ سائیٹس پر معصوم شہریوں سے زبردستی مقرر کردہ فیس سے زائد روپوں کی وصولی کا غیر قانونی کھیل جاری ہے جس سے کروڑوں روپے کی بندر بانٹ کا گھناونا کام چلایا جارہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور چیئرمین کی جانب سے ٹھیکیدار کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہ لینے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلے عام بھتہ وصولی کا نام دیا ہے.واضح رہے کہ ضلعی بلدیات کی جانب سے موٹر سا ئیکل اور کار کے لئے پارکنگ فیس بالترتیب دس اور بیس روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسپورٹس منیجمنٹ سسٹم نامی جاوید علی کی کمپنی شہریوں کو کھلے عام موٹر سائیکل کی پارکنگ کی مد میں 20 اور 30 روپے کی باقاعدہ پرنٹڈ رسیدیں جو کہ مختلف رنگ و اقسام کی ہیں فراہم کر رہی ہے جبکہ شہریوں کے احتجاج پر اکثر و بیشتر سائیٹس پر جھگڑے کی اطلاعات بھی ہیں.ان پرچیوں جس کی کم سے کم فیس 20سے30روپے ہے جو موٹر سائیکلز کے لئے ہے اور گاڑیوں سے50روپے وصول کئے جاتے ہیں اسی طرح ضلع وسطی کی مقرر کردہ سائٹس پر بھی پارکنگ فیس کی مد میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹے جا رہے ہیں۔بلدیہ وسطی کی پارکنگ سائٹس جن میں دو منٹ چورنگی ، چیس اپ، نیو کراچی جیو موبائل مال ، نارتھ ناظم آباد ، فائیو اسٹار چورنگی ،عائشہ منزل ،سماما شاپنگ مال، ڈولمن مال،حیدری شاپنگ سینٹر کے اطراف، کے ڈی اے چورنگی اور مختلف سائٹس پرمقرر کردہ فیسوں سے زائد کی فیسوں کی جبری وصولی جاری ہے جس سے شہریوں کی جیبوں پر یومیہ لاکھوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔اس ضمن میں مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پبلک پارکس ،مارکیٹس ،نالے ،فٹ پاتھ پر بھی چارجڈ پارنگ مافیا قابض ہو چکی ہے جن کی سر پرستی مبینہ کرپٹ مافیا کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ضمن میں ضلع وسطی اور مختلف سائیٹس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹھیکیدار جاوید علی نامی شخص جو کہ چیئرمین بلدیہ وسطی کے انتہائی قریبی دوست کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں ،متعلقہ افسران سمیت کسی کو جواب نہ دیتے ہوئےبراہ راست ریحان ہاشمی سے مبینہ طور پر معاملات طے کرنے کے بعد کھلے عام قوانین کی دھجیاں بکھرنے میں مصروف ہیں،شہریوں نے وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ آئی جی سندھ سمیت تمام ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ شہر میں جاری پارکنگ مافیا کی کھلی بدمعاشیوں اور بھتہ وصولیوں سے ہماری جان چھڑائی جائے اور مذکورہ ٹھیکیدار سمیت تمام ملوڑ عناصر کے خلاف کارووائی عمل میں لائی جائے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں