لیونل میسی نے بارسلونا کی میدان میں واپسی کو بنا دیا یادگار

لیونل میسی
لیونل میسی نے بارسلونا کی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا۔

عمدہ پرفارمنس کی بدولت ٹیم نے اسپینش لیگ میں رئیل مالورکا کو4-0 سے مات دیدی، میسی نے نہ صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا بلکہ 2گولز میں معاونت بھی فراہم کی۔

ٹیبل میں ٹاپ پر موجود بارسلونا کے 28 گیمز میں پوائنٹس کی تعداد 61 ہوچکی،اسے قریب ترین حریف رئیل میڈرڈ پر 5 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet