شاہد خان آفریدی بھی کورونا کے شکنجے میں، طبیعت سے متعلق تفصیلاً خبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔

انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اوربد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet