ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے حتمی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطےمیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم جلد سےجلد انگلینڈ جائے تاکہ انہیں پریکٹس کے زیادہ مواقع ملے،لاک ڈاوَن اور بڑھتے کیسزکی وجہ سے لاہور میں پریکٹس کرنا ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
بیٹسمین حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اوپنر عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق بھی29 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم، اسد شفیق، فواد عالم ، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک (سدرن پنجاب) کو بھی دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔