افغان حکومت کا طالبان کے مزید 2 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

افغان حکومت نے طالبان کے مزید دوہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔
افغان حکومت نے طالبان کے مزید دوہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔

اشرف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کوپانچ ہزارطالبان قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت اب تک تین ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet