بدلے کی آگ، امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کو فضا میں روک لیا، جانیے تفصیلات

 امریکی اور  روسی طیارے
امریکی جنگی طیاروں نے 4 روسی بمبار طیاروں کو فضا میں روک لیا اور ساتھ لے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فائٹر جیٹس نے چار روسی بمبار طیاروں کو مشترکہ سرحد کے قریب غیر جانب دار پانیوں کے اوپر روکا اور اپنے جلو میں ساتھ لے گئے۔

مذکورہ روسی طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق انھیں الاسکا کے قریب دیکھا گیا تھا اور پھر امریکی طیاروں نے انھیں روک لیا، روسی ڈیفنس منسٹری کا کہنا تھا کہ طیارے معمول کی پرواز پر تھے۔

روس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے Tu-95MS بمبار طیارے گیارہ گھنٹوں کی پرواز پر تھے، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اڑان بھر رہے تھے، پھر پروزا کے دوران الاسکا کے قریب کسی موقع پر امریکی F-22 راپٹر ٹیٹیکل فائٹرز انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے غیر ملکی میڈیا کو واضح کیا کہ روسی طیارے معمول کی پرواز پر نیوٹرل سمندری علاقے کے اوپر تھے۔

روسی طیاروں Tu-95 کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اسٹریٹیجک (کروز یا بیلسٹک قسم کے) میزائل طیارے ہیں، جو 1952 سے مختلف مقاصد کے لیے استعمال میں ہیں، اور اب بھی انھیں روسی ایئر فورس آپریٹ کر رہی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet