سویڈش وزیراعظم کی پراسرار موت، معمہ حل کر لیاگیا، اہم خبر آگئی

سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمی
سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمی کےکی موت کا معمہ 34 سال بعد حل کر لیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمے کو فروری 1986 کی شام اسٹاک ہوم میں اْن کی اہلیہ الزبتھ کے ساتھ سنیما سے گھر جاتے ہوئے اسٹاک ہوم کی ایک گلی میں گولی مار دی گئی تھی۔ سویڈش پولیس نے 34 سال بعد سویڈش وزیراعظم کو جس آلہ قتل سے مارا گیا، وہ برآمد کر لی۔

سٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے استغاثہ کرسٹر پیٹرزسن نے کہا کہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنا پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سویڈش وزیر اعظم اولف پالمے کو گولی مارنے والا شخص اسٹیگ اینگسٹروم تھا۔  جو ایک انشورنس کمپنی میں گرافک ڈیزائنر تھا، جس نے 2000ء میں 66 سال کی عمر میں خود کو ہلاک کر لیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ اس پراسرار موت کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet