امریکا اپنی زبان کو لگام دے نہیں تو سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا اور امریکی صدر
شمالی کوریا نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ امریکا اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے بعد شمالی کوریا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے اور دوسروں کے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل کوان جونگ گن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتحال کے باجود دوسروں کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آتا اور امریکا ایسے ہی کرتا رہا تو اسے خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جنرل کوان جونگ گن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کے لیے بلکہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقاد کے لیے بھی بہتر ہوگا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے تمام مواصلاتی رابطے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet