امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام جنرل فضائیہ کے سربراہ مقرر

جنرل براؤن
امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام کو فضائیہ کے سربراہ مقررکیا گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ، مائیک پینس اور مائیک پومپیو نے اس تقرری کو تاریخی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل چارلز براؤن امریکی فضائیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا، جنرل براؤن امریکی فضائیہ کے پہلے سیاہ فام سربراہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کو ٹرمپ انتظامیہ نے فضائیہ کاسربراہ نامزد کیا، اس سے قبل سینیٹ نے جنرل براؤن کی تقرری کی حتمی منظوری دی، سینیٹ میں جنرل براؤن کے حق میں98 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔

امریکی صدرٹرمپ، مائیک پینس اور مائیک پومپیو نے اس تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے، جنرل براؤن امریکی پیسیفک ایئرفورس کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

جنرل چارلزبراؤن کی تقرری سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل براؤن کے حوالے سے میرے فیصلے کی آج سینیٹ نے توثیق کردی ہے، آج امریکا کیلئےایک تاریخی دن ہے، جنرل چارلز براؤن کےساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔

امریکی فضائیہ کے نومنتخب سربراہ جنرل چارلس براؤن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے کیریئر کے دوران متعدد مرتبہ تعصب اور نفرت کا سامنا بھی کیا، مجھ سے اکثر پوچھا جاتا تھا کہ کیا تم واقعی پائلٹ ہو ؟

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet