بھارت چین کشیدگی: چینی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھارت سے واپس بلوالیا

چین اور بھارت
لداخ کشیدگی کے باعث چین نے بھارت سے اپنے شہری واپس بلانا شروع کر دئیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ کشیدگی کے باعث پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے۔ بھارت کے معروف تجزیہ نگار اشوک سوائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ میں کشیدگی کی وجہ سے چین نے انڈیا سے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔

لداخ پر چین اور بھارت کے مابین تنازعہ جاری ہے، لداخ کے کئی علاقوں کا کنٹرول اس وقت چائنہ کے پاس ہے۔ کئی کلومیڑ اندر تک اہم چوٹیوں پر پی ایل اے موجود ہے۔

چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ارد گرد اپنے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق، چینی ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں گذشتہ 7 سے 8 دنوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی تیز نقل و حرکت کی وجہ ایل اے سی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر تعینات چینی فوجیوں کو امداد فراہم کرنا ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایل اے سی کے قریب تعینات چینی ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں ایم آئی 17 اور میڈیم لفٹ دونوں طرح کے چوپر شامل ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، مشرقی لداخ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر چینی ہیلی کاپٹر بھارتی علاقوں میں اڑ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں گلوان علاقہ بھی شامل ہے۔ ایک وقت تو چینی ہیلی کاپٹر گلوان کے علاقے میں ہندوستان کی سڑک کی تعمیر کے مقام کا بھی منڈلایاتھا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 28 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet